بے گناہوں کاخون بہانا جہاد نہیں فسادہے،سید ریاض حسین

بے گناہوں کاخون بہانا جہاد نہیں فسادہے،سید ریاض حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ دھماکے کرنے اور کروانے والے جہنمی ہیں۔ بے گناہوں کاخون بہانا جہاد نہیں فسادہے۔پاکستان سے دہشتگردی ختم ہو تی دیکھ کر بھارت بو کھلا گیا ہے ۔ بھارت کے خلاف سفارتی محاذ گرم کرنے کی ضرورت ہے۔ بھارت تحریک آزادی کشمیر کا بدلہ پاکستان میں دہشتگردی کروا کر لے رہا ہے۔ حکومت پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے ثبوت عالمی برادری کے سامنے پیش کرے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ تعلیمات اسلامیہ میں سانحہ کوئٹہ کے شہداء کیلئے قر آن خوانی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ ملک حالت جنگ میں ہے اس لئے حکومت اور اپوزیشن سیاسی محاد آرائی ختم کرکے ملک کی سلامتی کیلئے متحد ہو جائیں۔ سیاسی محاذ آرائی کی وجہ سے دہشتگردی کے خلاف جنگ متاثر ہو رہی ہے۔ گرفتار امریکی و بھارتی جاسوسوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔ پاک فوج کی سیاسی پشت پناہی کی ضرورت مزید بڑھ گئی ہے۔ بے گناہ وکلاء کا بہنے والا خون ضائع نہیں جانا چاہیئے۔ دہشتگردی کی خاتمے کیلئے نمائشی و رسمی اقدامات کے بجائے عملی اقدامات کئے جائیں۔ نفرت کے بیوپاریوں نے پاکستان کو لہو لہان کردیا ہے۔ پاک فوج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہی ہے۔