جھیل پر چھٹیاں منانے گئے سیاحوں کو پانی کے نیچے پورا ہوائی جہاز ڈوبا ہوا نظر آگیا، یہ کونسا جہاز ہے اور جھیل میں کیسے اور کب آگرا؟ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

جھیل پر چھٹیاں منانے گئے سیاحوں کو پانی کے نیچے پورا ہوائی جہاز ڈوبا ہوا نظر ...
جھیل پر چھٹیاں منانے گئے سیاحوں کو پانی کے نیچے پورا ہوائی جہاز ڈوبا ہوا نظر آگیا، یہ کونسا جہاز ہے اور جھیل میں کیسے اور کب آگرا؟ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گرولموڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) بحرالکاہل کا کئی جزائر پر مشتمل ملک ’پیلاﺅ‘ اپنے خوبصورت قدرتی نظاروں کے باعث سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہتا ہے۔ گزشتہ دنوں سیاہ اس کے ایک جزیرے کے ساحل پر کشتی رانی سے لطف اندوز ہو رہے تھے کہ سمندر کے صاف شفاف پانی میں انہیں ایک ایسی چیز پڑی نظر آ گئی کہ وہ ششدر رہ گئے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ ایک ہوائی جہاز تھا جو آج سے کئی دہائیاں پہلے دوسری جنگ عظیم میں یہاں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

’برمودا ٹرائی اینگل میں جاکر بڑے بڑے بحری جہاز بھی اچانک غائب کیوں ہوجاتے ہیں؟‘ بالآخر معمہ حل ہوگیا، اصل وجہ سامنے آگئی
رپورٹ کے مطابق یہ جاپان کا Aichi E13Aجہاز تھا جس کا ڈھانچہ آج بھی سمندر کی سطح میں بہترین حالت میں موجود ہے۔ اس کے پر اور مرکزی ڈھانچہ آج بھی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ سیاحوں نے اس کی تصویر بنا کر Imigurپر پوسٹ کی جہاں صارفین اس سمندر کی تہہ میں اوندھے پڑے جہاز کو دیکھ کر انگشت بدنداں ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”یہ تصویر کسی فلم کے سیٹ جیسی، کسی ناول کے آغاز یا اختتام جیسی لگتی ہے۔“تاحال اس جہاز کے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں، تاہم اب اس کے دریافت ہونے پر جب ماہرین تحقیقات کریں گے تو مزید راز منکشف ہوں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -