معروف عالمی کمپنی AIKO کی مصنوعات پاکستان میں متعارف
لاہور (پ ر) AIKO فوٹو وولٹک ٹیکنالوجی میں بین الاقوامی لیڈر کمپنی نے اپنے اعلیٰ کارکردگی والے N-Type ABC ماڈیولز کے ساتھ پاکستانی مارکیٹ اپنے مصنوعات فراہم کرنے کا آغاز کیا ہے، یہ اقدام پاکستانی صارفین کو جدید ترین ٹیکنالوجی پائیدار توانائی کے حل فراہم کرنے کے لیے AIKO کے مشن اور لگن کا عکاس ہے۔ AIKO، فوٹو وولٹک ٹیکنالوجی کی جدید مصنوعات کو متعارف کرانے کیلئے لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی صوبائی وزیر صنعت و تجارت، چوہدری شافع حسین نے کہا کہ AIKO کی جانب سے اعلیٰ کارکردگی والے شمسی ماڈیولز کا اجراء پاکستانی سولر ٹیکنالوجی کے شعبے کے لیے اہم پیش رفت کا عکاس ہے۔۔آئیکو AIKO میں اے پی اے سی ریجن کے صدر مسٹر ایلکس نے کہا، ''ہم اپنے اعلیٰ کارکردگی والے N-Type ABCماڈیولز کو پاکستان میں متعارف کرانے کے لیے بے حد خوش و پرجوش ہیں
،یہ جدید ماڈیولز پاکستان کو قابل تجدید توانائی کے اہداف حاصل کرنے اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے میں اہم ثابت ہوں گے۔ جدید ٹیکنالوجی کی حامل مصنوعات اس شعبے میں زیادہ سرمایہ کاری کو فروغ دیں گی جس سے توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ معیشت اور ماحولیاتی تحفظ کو فائدہ پہنچے گا۔آئیکو AIKO میں اے پی اے سی ریجن کے صدر مسٹر ایلکس نے کہا، ''ہم اپنے اعلیٰ کارکردگی والے N-Type ABCماڈیولز کو پاکستان میں متعارف کرانے کے لیے بے حد خوش و پرجوش ہیں۔'' ''ہماری جدیدترین ٹیکنالوجی اور نئے فیچرز کے حامل PV ماڈیولز کو غیر معمولی کارکردگی اور قابل اعتماد پروڈکٹ کے طور پر ڈیزائن اور تیار کیاگیا ہے، جو پاکستان کے قابل تجدید توانائی کے منظر نامے میں اہم پیش رفت کا پیش خیمہ ثابت ہونگے۔''