کوئی جلدی نہیں، جب مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن ہونا ہوگا، ہو جائے گا: جسٹس منصور کا جواب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے مخصوص نشستوں کا فیصلہ گرمیوں کی تعطیلات کے بعد جاری ہونے کا عندیہ دے دیا۔
سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس منصور علی شاہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔ایک صحافی نے سوال کیا کہ ایک جماعت چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے؟ اس پر جسٹس منصور نے کہاکہ ان کا اس سے کوئی تعلق نہیں، نوٹیفکیشن جب ہونا ہو گا ہو جائے گا۔صحافی نے پوچھا آپ کو چیف جسٹس بننے کی کوئی جلدی تو نہیں؟ جسٹس منصور نے کہاکہ مجھے کوئی جلدی نہیں، جب ہونا ہو گا، نوٹیفکیشن ہو جائے گا۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ مخصوص نشستوں کا فیصلہ لکھنا شروع کر دیا ہے، ججز چھٹیوں پر ہیں، تعطیلات کے بعد اکثریتی فیصلہ ججز کے ساتھ ڈسکس کیا جائے گا۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا قانون میں ترمیم سے عدالتی فیصلہ بدلا جا سکتا ہے؟ اس پر انہوں نے کہا وہ اس پر کوئی بات نہیں کریں گے۔