کامران ٹیسوری گورنر سندھ برقرار رہیں گے یا نہیں؟اسحاق ڈار نے بڑی خبر دیدی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کے بارے میں چند روز میں فیصلہ ہوجائے گا۔
میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ گورنر سندھ کے معاملے پر اتحادی جماعت پیپلز پارٹی سے مشاورت جاری ہے۔چند روز میں گورنر سندھ کے بارے میں فیصلہ ہوجائے گا۔
نائب وزیراعظم نے پارٹی رہنما بشیر میمن کو گورنر سندھ بنائے جانے کی خبروں کی تردید کردی۔
خیال رہے کہ اس وقت گورنر سندھ ایم کیوایم کے کامران ٹیسوری ہیں، اس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ کامران ٹیسوری کو ہٹا کرمسلم لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن کو گورنر سندھ لگائے جانے کا امکان ہے، تاہم اب نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اس خبر کی تردید کردی ہے۔