ہلالِ احمر پاکستان نے انٹرنیشنل یوتھ اور والینٹیئرز ایوارڈ اپنے نام کر لیے

ہلالِ احمر پاکستان نے انٹرنیشنل یوتھ اور والینٹیئرز ایوارڈ اپنے نام کر لیے
ہلالِ احمر پاکستان نے انٹرنیشنل یوتھ اور والینٹیئرز ایوارڈ اپنے نام کر لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد/ جنیوا(آئی این پی)ہلالِ احمر پاکستان نے انٹرنیشنل یوتھ اور والینٹیئرز ایوارڈ اپنے نام کر لیے، جنیوا میں منعقدہ ریڈ کریسنٹ کی جنر ل اسمبلی میں ہلالِ احمر پاکستان کی خدمات کے اعتراف میں دو ایوارڈز دیئے گئے،ہلالِ احمر کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الٰہی نے اِس موقع پر کہا کہ گزشتہ دس برسوں کے دوران 24بڑے سانحات میں ہلالِ احمر نے گراں قدر کردار ادا کرتے ہوئے ضرورت مندوں کو فوری مدد فراہم کی، ریڈ کراس/ریڈکریسنٹ کی جینوا میں منعقد ہونے والی جنرل اسمبلی میں 250 ممالک کے مندوبین شریک تھے،یہ جنرل اسمبلی ہر چار سال بعد منعقد ہوتی ہے اِس بار دو اہم ایونٹس کی صدارت پاکستان کے حصے میں آئی، کونسل آف ڈیلیگیٹس جوکہ 190 ممالک پر مشتمل تھا کو ہلالِ احمرپاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الٰہی نے وویمن فورم، میثاقِ انسانیت اور لاسٹ ہیلپ لائن پر بریفنگ دی جسے سراہا گیا، اِس سیشن کی میزبانی جاپان ریڈ کراس نے کی تھی، ڈاکٹر سعید الٰہی نے اِس موقع پر کہا کہ کسی بھی ڈیزاسٹر جو چاہے نیوکلیئر ہو یا قدرتی اُس سے بچاو کیلئے واضح حکمت عملی اور روڈ میپ ہونا چاہیے تاکہ نقصان کا احتمال کم ہوسکے، انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات سے بچاو¿ سے متعلق شفاف گائیڈ لائنز ہوں، عوام الناس میں آگاہی بھی بہت ضروری ہے، زمانہ جنگ ہو یا کوئی بھی قدرتی آفت ، عوام ازخود بھی اپنے بچاو بارے آگاہی رکھتے ہوں۔ اِس سیش میں سیکرٹری جنرل ہلالِ احمر پاکستان ڈاکٹر رضوان نصیر بھی موجود تھے،ڈاکٹر سعید الٰہی نے کہا کہ 26 اکتوبر 2015ءکے زلزلے کے بعد چترال سے لے کر شانگلہ اور شوال تک ہلالِ احمر نے متاثرہ لوگوں کی مدد کی، قبائلی علاقوں میں آپریشن کے سبب بے گھر ہونے والے سوا دولاکھ افراد ہلالِ احمر کے مستقل مہمان ہیں جنہیں زندگی کی بنیادی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، ہلالِ احمر 1.7 ملین رضاکاروں کو تربیت بھی فراہم کررہا ہے۔

مزید :

نوجوان -