گناہ ٹیکس کے نفاذ پر سگریٹ ریٹیلرز کی جانب سے تشویش کا اظہار

گناہ ٹیکس کے نفاذ پر سگریٹ ریٹیلرز کی جانب سے تشویش کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر) آل پاکستان سگریٹس اینڈ کولڈ ڈرنکس ریٹیلرز ایسو سی ایشن کے صدر حاجی مبین یوسف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر صحت کی جانب ’گناہ ٹیکس‘ کے نفاذ کا اعلان ایسے تمام لو گوں کے لیے توہین آمیزاور گمراہ کرنے کا باعث ہے جو سگریٹس اور کولڈ ڈرنکس کی سپلائی سے وابستہ ہیں۔انہوں سرحد چیمبر آف ایگریکلچر کے چیئرمین ، فضل الہٰی کے بیان کی تائید کرتے ہوئے گناہ ٹیکس کے حوالے سے وزیر صحت کے اعلان پر شدید تنقید کی۔حاجی مبین یوسف نے کہا کہ یہ توہین آمیزالفاظ سینکڑوں بلکہ ہزاروں ایسے ریٹیلرز کے منہ پر تھپڑ ہیں جو کولڈ ڈرنکس اور تمباکو کی مصنوعات سے وابستہ ہیں۔انہوں نے کہا،’’میں یہ بات نہیں سمجھ سکتا کہ کوئی شخص خود اپنے ہی لوگوں کے بارے میں کس طرح ایسا بے حس ہو سکتا ہے کہ انتہائی بے رحمی سے پاکستان کے غریب عوام کے احساسات کو نظر انداز کر دے۔‘‘انہوں نے سوال کیا کہ وزارت صحت کو اس بات کا حق کس نے دیا کہ وہ فتویٰ دے اور سگریٹس اور کولڈ ڈرنکس کو گناہ قرار دے۔انہوں سوال کیا ،’’کیا وہ اسے بھی شراب نوشی اور زناکاری کی طرح برا قرار دینا چاہتے ہیں؟ وزیرصحت کب سے وزیر خزانہ بھی بن گئے ہیں؟‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وزیر صحت اب مفتی بھی بننا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو چاہیے کہ ان کی اپنی 100 دنوں کی کارکردگی پر وزیر صحت کی تقریر سنے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ سگریٹس کی 40 فیصد تجارت غیر قانونی ہے اور سگریٹ کا ایک پیک 25 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔انہوں کہا کہ’’وزیر صاحب کو چاہیے کہ وہ ٹیکسوں اور دیگر ایسے اقدامات پیش کرنے کی بجائے ، جن سے سگریٹس کی غیر قانونی تجارت 40 فیصد سے بڑھ 60 فیصد بلکہ اس سے بھی بڑھ جائے، انہیں اس کو کنٹرول کرنے کی کوششیں کرنا چاہیے۔‘‘انہوں نے مزید کہا ،’’ایسے گمراہ کن اور غیر ذمہ دارانہ بیانات کا مقصد غریب کاشتکاروں اور ریٹیلرز کی بے عزتی کرنا اور ان کو کاروبار کرنے کے قانونی حق سے محروم کرنا ہے جو ناقابل قبول ہے۔