پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی 10 سال بعد واپسی،پاکستان اورسری لنکا مدمقابل ،محکمہ موسمیات کی بارش کی پیشنگوئی

پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی 10 سال بعد واپسی،پاکستان اورسری لنکا مدمقابل ،محکمہ ...
پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی 10 سال بعد واپسی،پاکستان اورسری لنکا مدمقابل ،محکمہ موسمیات کی بارش کی پیشنگوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک دہائی کے بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں پنڈی سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔پاکستانی وقت کے مطابق میچ 9 بج کر 45 منٹ شروع ہو ا جبکہ محکمہ موسمیات نے آج جڑواں شہروں میں بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے۔
قومی ٹیم کی قیادت اظہرعلی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ممکنہ طور پر عابد علی، شان مسعود، بابر اعظم، اسد شفیق، فواد عالم، محمد رضوان، نسیم شاہ، یاسر شاہ، محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی ٹیم میں شامل ہوں گے۔
گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ دس سال کے بعد ٹیسٹ کرکٹ پاکستان میں واپس آئی ہے، خواہش تھی ہمارے گراؤنڈز کی رونقیں بحال ہوں، تمام پلیئرز بہت خوش ہیں، پہلے ٹیسٹ میں فتح حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں ہماری کارکردگی اچھی نہیں رہی تاہم ہم کوشش کریں گے کہ ہوم گراؤنڈ پر کھیل کر اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سکواڈ میں بہترین صلاحیت کے کھلاڑی موجود ہیں جو میچ میں فتح دلا سکتے ہیں۔
اپنی کارکردگی کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کپتان کا کھیل میں بھی اپنا رول ہوتا ہے، پورا احساس ہے اور کوشش کر رہا ہوں کہ اپنی فارم بحال کروں اور خود بھی بڑا سکور کروں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں دس سال ہو گئے ہیں، گزشتہ چار سے پانچ سال سے پوری کوشش کرتا ہوں ٹیم کو میچ جتوا سکوں۔
ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کو آسان حریف نہیں لیا جا سکتا ان کی باؤلنگ اور بیٹنگ اچھی ہے،اگر آئی لینڈرز کو ہرانا ہے تو ہمیں ڈسپلن سے کھیلنا ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ ہمارا فخر ہے جتنا اچھا کھیلیں گے نتیجہ بھی اچھا ہوگا۔

مزید :

کھیل -