ایلون مسک کی 26 سال پرانی پیشگوئی جو بالکل درست ثابت ہوئی

ایلون مسک کی 26 سال پرانی پیشگوئی جو بالکل درست ثابت ہوئی
ایلون مسک کی 26 سال پرانی پیشگوئی جو بالکل درست ثابت ہوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے ایک پرانی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے پیش گوئی کی تھی کہ انٹرنیٹ "روایتی میڈیا میں انقلاب" برپا کرے گا۔ مسک کی 1998 کی یہ پیشن گوئی درست ثابت ہوئی  اور انٹرنیٹ نے واقعی آج کے میڈیا کے استعمال کے طریقے کو تبدیل کر دیا ہے۔
پرانی ویڈیو میں ٹیسلا کے سی ای او نے انٹرویو لینے والے کے انٹرنیٹ کے مستقبل کے بارے میں سوال کا جواب دیا۔ ایلون مسک نے کہا "میرا خیال ہے کہ انٹرنیٹ تمام میڈیا کا سب سیٹ ہے۔ یہ میڈیا کا ایندھن اور اختتام ہے۔ ہم پرنٹ، براڈکاسٹ، اور شاید ریڈیو سمیت تمام میڈیا کو انٹرنیٹ کا حصہ بنتے دیکھیں گے۔"
انہوں نے انٹرنیٹ کی انوکھی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک "دو طرفہ اور ذہین مواصلاتی ذریعہ" ہے۔ یہ صارفین کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ جو دیکھنا چاہتے ہیں، جب دیکھنا چاہتے ہیں، چاہے وہ ریڈیو ہو، پرنٹ ہو، یا ٹیلی ویژن براڈکاسٹ، وہ منتخب کر سکیں۔ انہوں نے اپنے خیالات کو سمیٹتے ہوئے کہا میرا خیال ہے کہ یہ تمام روایتی میڈیا کو بدل کر رکھ دے گا۔
انہوں نے اب انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں بہت سے لوگوں نے ان کی اس پیش گوئی کو "پاگل پن" سمجھا تھا، حالانکہ یہ ایک "انتہائی واضح پیش گوئی" تھی۔