پشاور ہائی کورٹ ؛سلمان اکرم راجہ کی 3 جنوری تک راہداری ضمانت منظور

پشاور ہائی کورٹ ؛سلمان اکرم راجہ کی 3 جنوری تک راہداری ضمانت منظور
پشاور ہائی کورٹ ؛سلمان اکرم راجہ کی 3 جنوری تک راہداری ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ کو 3 جنوری تک راہداری ضمانت دے دی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سلمان اکرم راجہ کی راہداری ضمانت کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے سماعت کی۔دورانِ سماعت سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کوئی آئیڈیا نہیں کہ کیا ایف آئی آر درج ہے، آج کل ایف آئی آرز کا موسم ہے۔

 چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے استفسار کیا کہ آپ رکن قومی اسمبلی بھی ہیں؟جس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق تو رکن قومی اسمبلی ہوں۔جس کے بعد عدالت نے سلمان اکرم راجہ کو 3 جنوری تک راہداری ضمانت دے دی۔