توہین عدالت کیس؛اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو رپورٹ جمع کروانے کیلئے مزید وقت دیدیا

توہین عدالت کیس؛اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو رپورٹ جمع کروانے ...
توہین عدالت کیس؛اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو رپورٹ جمع کروانے کیلئے مزید وقت دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی درخواست پر وزارت داخلہ کو رپورٹ جمع کروانے کیلئے مزید وقت دیدیا گیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق  پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی درخواست ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی ،چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسارکیا کہ کیا مسئلہ ہے رپورٹ کیوں نہیں پیش کی جارہی؟آپ نے بتانا ہے کہ آپ نے کیا کیا ہے، بتانا مشکل ہے؟رپورٹ فائل کریں پتہ تو چلے کہ ہوا کیا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو رپورٹ جمع کروانے کیلئے مزید وقت دیدیا۔