شاہین صہبائی کو ایکس پر ڈی ایچ اے کے پلاٹ فروخت نہ ہونے کا دعویٰ مہنگا پڑ گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی شاہین صہبائی کو سوشل میڈیا پر ڈی ایچ اے کے پلاٹ فروخت نہ ہونے کا دعویٰ اس وقت مہنگا پڑ گیا جب ایک صارف نے خریدنے کی پیشکش کی اور کہا کہ اب بھاگنا نہیں ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شاہین صہبائی نے سابقہ ٹویٹر اور موجودہ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’ ایک دوست نے بتایا وہ اپنا ڈی ایچ اے فیز 8 لاہور کا پلاٹ بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی قیمت 2019 میں دو لاکھ 38 ہزار ڈالر تھی اور آج کوئی اس پلاٹ کو ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر میں لینے کو تیار نہیں ہے ، یہ حال ابھی سے فوجی پلاٹس اور فوجی دودھ دہی اور کچرے کا ہو گیاہے ۔
ڈاکٹر سیدہ صدف نے جواب دیا کہ ’’ شاہین صاحب! میرا ڈی ایم اوپن ہے اس دوست کا نمبر بھیجیں ، میں خریدنے کیلئے تیارہوں ، پیسے نقد اور ڈالرز میں ادائیگی ہو گی ، جس ملک میں آپ چاہیں ، ڈیل فائنل ہی سمجھیں، اب بھاگنا نہیں ہے ۔
ڈاکٹر صدف کے بعد تیمور ظفر نامی صارف نے کہا کہ اس قیمت پر میں بھی لینے کیلئے تیار ہوں ، بلکہ بیس ہزار زیادہ بھی دے دوں گا۔
جس پر ڈاکٹر صدف نے کہا کہ اب میرا سودا خراب نہ کریں ، پہلا آفر میرا تھا ۔
حنا نامی صارف نے کہا کہ ’ بابے نے بھاگ جانا ہے‘۔
مہوش فیاض نے کہا کہ میرے پاس بھی پلاٹ ہے ، وہ بھی نہیں بک رہا، آپ خرید لیں، اب آپ بھاگنا نہیں ۔