وفاقی کابینہ میں مزید 10 ارکان کو شامل کیے جانے کا امکان، نام بھی سامنے آگئے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی کابینہ میں مزید 10 ارکان کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی "جیونیوز" نے ذرائع کے مطابق بتایا کہ سردار یوسف، طارق فضل چودھری، بیرسٹر عقیل ملک کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حنیف عباسی، سعد وسیم، شیخ آفتاب کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق( ن) لیگ کی قیادت کی 2 خواتین کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کرنے پر مشاورت جاری ہے۔