دہرے قتل کے مجرم کو سنٹرل جیل ملتان میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

دہرے قتل کے مجرم کو سنٹرل جیل ملتان میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر)سنٹرل جیل ملتان میں گزشتہ روز بدھ کی صبح ساڑھے 5بجے دہرے قتل کے مجرم الطاف کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔واضح رہے کہ سیتل ماڑی کے علاقہ کے رہائشی الطاف نے 1995میں دیرینہ عداوت پر فائرنگ کر کے اپنے کزن شریف اور بھابی کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔پھانسی پانیوالے مجرم الطاف کے بھائیوں ریاض ،ملازم حسین اور نواز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدعی سے صلح کی کوششیں کیں مقتولہ کے لواحقین نے معافی دیدی جبکہ شریف کے خاندان والوں کو 40لاکھ روپے اور اپنے خاندان میں سے ایک دوشیزہ کا رشتہ دینے کی پیشکش کی۔اسکے باوجود نہ مانے ۔ 21سال تک کیس مختلف عدالتوں میں زیر سماعت رہا ۔آخر کار پھانسی کی سزا ختم نہ ہوسکی۔پھانسی کے وقت جیل کی سیکورٹی سخت کردی گئی جبکہ ہر بار کی طرح پھانسی دینے والا جلاد نہیں بلکہ جیل کا وارڈر تھا ۔