نوجوان قتل‘ حادثات میں 4جاں بحق‘ لڑکی کی خود کشی

نوجوان قتل‘ حادثات میں 4جاں بحق‘ لڑکی کی خود کشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان‘ رحیم یار خان‘ احمد پور شرقیہ‘خیر پور سادات (وقائع نگار‘ نمائندگان پاکستان) نوجوان کو قتل کردیا گیا‘ حادثات میں 4افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک لڑکی نے خود کشی کرلی تفصیل کے مطابق پتلوں والا چوک ڈبل پھاٹک مسجد میں ایک شخص سلپ ہونے سے جاں بحق ہوگیا بتایا جاتا کہ محمد بشیر نماز کیلئے وضو کرنے کے بعد فرش پر سلپ ہونے سے گرا جس کی وجہ سے سر پر(بقیہ نمبر31صفحہ7پر)

شدید چوٹ لگی اور موقع پر جاں بحق ہوگیا اس کی عمر 56 سال تھی تھانہ ظاہرپیر کی حدود کھائی خیر شاہ کے رہائشی اللہ ڈتہ نے پولیس کواپنی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ وہ شادی کی تقریب میں موجود تھے کہ اس کے نوجوان بیٹے محمد عامر اور حاجی محمدخان میں توتکرار ہوگئی جس کی رنجش پر ملزم حاجی محمدخان نے دو ساتھیوں کی مدد سے اس کے نوجوان بیٹے محمدعامر کو 12بور پستول کافائر مارکرموت کے گھاٹ اتاردیا‘ اطلاع پاکر پولیس نے مقتول نوجوان محمدعامرکی لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی‘ والد اللہ ڈتہ کی مدعیت میں پولیس نے تین ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے ایک ملزم حاجی محمدخان کو گرفتاکرلیا جبکہ دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے میں مصروف ہے۔ نواحی چک 97کے قریب محنت کش محمد اختر اور محمد وزیر کنویں میں کام کر رہے تھے کہ اس دوران مٹی کا تودہ گرنے سے وہ دب گئے جس کی فوری اطلاع ریسکیو دفتر احمدپور شرقیہ اور مقامی پولیس کو دی گئی۔ ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور مٹی کا تودہ ہٹانے کا کام شروع کر دیا تاہم اس دوران مٹی میں دب جانے کے باعث محمد اختر جس کی عمر 26سال اور محمد وزیر جس کی عمر 35سال کے قریب بتائی جاتی ہے جاں بحق ہو گئے اس موقع پر علاقہ کے لوگوں کی کثیر تعداد جمع ہو گئی اس پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ علی پور کے نواحی موضع ماڑیاں کا رہائشی محمد عاشق ولد عبدالمالک محنت مزدوری کے لئے کراچی گیا ہوا تھا کام کے دوران اچانک کرنٹ لگنے سے دم توڑ گیا مرحوم تین بچوں کا باپ اور گھر کا واحد کفیل تھا مرحوم کی لاش آج علی پور موضع ماڑیاں پہنچے گی۔راجن پور کی رہائشی16سالہ سلمیٰ بی بی کو گھریلو کام کاج نہ کرنے پر والدہ نے بری طرح ڈانٹ دیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر سلمیٰ بی بی نے کالاپتھر پانی میں گھول کر پی لیا‘ حالت تشویشناک ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود سلمیٰ بی بی جانبرنہ ہوپائی اورجسم میں زہر پھیل جانے کے باعث دم توڑگئی‘ جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے6افراد جن میں سردارگڑھ کی رہائشی30سالہ بہاراں بی بی‘ کوٹ سمابہ کی25سالہ ثمینہ بی بی‘ باغ وبہار کی19 سالہ افشاں بی بی‘ روشن بھیٹ کی18سالہ فریحہ بی بی‘ میر پورماتھیلو کی 22 سالہ نادیہ بی بی اور راجن پور کارہائشی40سالہ راشد طارق کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔