بجلی کے نئے میٹر ائزیشن ان صارفین سے شروع کی جائے جو اس خواہشمند ہوں ،محمود جان

بجلی کے نئے میٹر ائزیشن ان صارفین سے شروع کی جائے جو اس خواہشمند ہوں ،محمود ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان کی زیر صدارت پیسکو اجلاس گذشتہ روز اسمبلی کانفرنس روم میں منعقد ہوا اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی ارباب جہانداد کے علاوہ چیف پیسکو امجد علی، جی ایم بشیر احمدِ. اس ای پشاور سمیع اللہ بنگش اور سٹاف افیسر حبیب الرحمان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی سپیکر نے چیف ایگزیکٹیو پیسکوکو ہدایت کی کہA 132 KV ورسک گریڈ اسٹیشن کے T-1 اورT-2 فیڈرز سے لوڈ منتقل کیا جائے اور دیگر فیڈرز پر لوڈ برابر منتقل کرنے کے لئے موجوہ نیا فیڈر لگایا جائے۔ انہون نے حکام سے سابقہ MNA ساجد نواز کے فنڈز سے لگائے گئے اور بقایا میٹرز کی تفصیلی فہرست بھی طلب کی جبکہ سیارخان نامی پیسکو اہلکار کی 132 KVA ورسک گریڈ اسٹیشن سے تبدیلی کے باوجود مذکورہ اسٹیشن پر کام کرنے پر نارضگی کا اظہار کیا اس موقع پرچیف پیسکونے متعلقہ آفیسر کو مذکورہ بالا فیڈرز پر برابر لوڈکی منتقلی اور SE پیسکو سمیع اللہ نبگش کو سابقہ MNA کے فیڈرز سے میٹرز کی تفصیلی رپورٹ دو دن کے اندر پیش کرنے کی ہدایت کی۔ جبکہ سیارخان کے متعلق بھی معلومات فراہم کرنے کا یقین دلایا اجلاس میں ڈپٹی سپیکرنے تجویز پیش کی کہ بجلی کی مد میں اگرمشال کے طورپر 10 لاکھ تک کے کوتاہی کے مرتکب صارفین کو 9 لاکھ set-aside میں رکھے جائیں جبکہ ایک لاکھ میں سے 20ہزار حکومتی خزانے میں جمع کرنے پر بقایا 80 ہزار کو ماہانہ ایک ہزار رواں بل میں شامل کیا جائیگا اور باقی 9 لاکھ روپے کا مسلۂ صارف اور پیسکو حکام کی باہمی مشاورت سے حل کیا جا ئے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ نئے سنگل فیز میٹر کی قیمتتقریبا7000 روپے ہے جو کہ صارفین پہلے سیکورٹی کی مد میں فی کلوواٹ فی میٹر کے حساب سے1220 روپے بل میں ادا کرنگے جبکہ باقی رقم رواں بجلی کے بل میںآٹھ اقساط میں ادا کی جائیگی ۔اور جن صارفین کے پاس پرانے خراب میٹرز موجود ہیں وہ مذکورہ میٹرز جمع کرانے پر نئے میٹرز حاصل کر سکتے ہیں جبکہ گم شدہ میٹرز کی ایف آئی ار کرانے پر بھی نئے میٹرز کا حصول ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ اجلاس میں چیف پیسکو نے واضح کیا کہ کوتاہی کے مرتکب صارفین سے ریکوری کے سلسلے میں منسٹر ی آف پاور کا بہت دباو ہے۔ لیکن پھر بھی وہ بالا تجویز سے متفق ہیں لیکن شرطیہ کہ صارفین کو کنڈا کلچر کے خاتمے اور رواں بل کے ادائیگی کا پابند بنایا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیسکو منیجمنٹ شیڈول کے مطابق جو صارفین ریگولر بنیادوں پر 50/60 فیصد ادائیگی کرینگے تو ان علاقوں میں آٹھ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جائے گی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پیسکو حکام نے عوا می مسائل کے حل کے لئے کھلی کچری شروع کی ہے جس کے تحت عوامی شکایات کا موقع پر ازالہ کیا جاتا ہے۔ اجلاس میں ڈپٹی سپیکر محمودجان نے کہا کہ نئی میٹرایزیشن ان صارفین سے شروع کی جائے جو کہ اس کے خواہشمند ہیں جس پرچیف پیسکو نے ایس ای کو ہدایت کی کہ وہ ڈپٹی سپیکر کے حجرے میں کونسلرز اور علاقہ مشران سے ملاقات کریں اور مسلے کا حقیقی حل نکا لیں جس پر ایس ای نے مقررکی جانے والی تاریخ پر ڈپٹی سپیکر کے حجرے میں ملاقات کی یقین دہانی کرائی اورمیٹرائزیشن کا عمل گاوں کوچیان سے شروع کرنے اور تقریبا 200 میٹر ز کی تنصیب روزانہ کی بنیادپر عمل میں لانے کا یقین دلایا۔ اجلاس میں ڈپٹی سپیکر محمودجان نے SE پیسکو کو ہدایت کی کہ بل پر میٹر ریڈنگ کی تصویر لگانے کے عمل کو بھی شروع کریں تاکہ صارفین کو ریڈنگ کی مد میں واضح اگاہی مل سکے۔ جس پر SE پیسکو نے کہا کہ جن علاقوں میں 500 میٹر ز کی تنصیب ہو وہاں تصویر کا عمل شروع کیا جاتا ہے۔اجلاس میں چیئرمین نے چیف پیسکو سے 132 KVA ورسک گریڈ اسٹیشن میں لگائے گئے انڈسٹرل اسٹیٹ شیربرج صارفین کی تونائی کی استعمال کی نشاندہی کے لئے ناکارہ ریکارڈنگ MR میٹر کو تبدیل کرنے اور گریڈاسٹیشن میں لوئر سٹاف کی جگہ قابل اور محنتی نئے ترقی پانے والے گریڈ 17 کے ملازمین لگائے جائیں۔ جس پر چیف پیسکو نے MR کا معائنہ کر نے اور ناکارہ صورت پر فوری تبدیل کرنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے اجلاس میں واضح کیا کہ ادارے میں SDOs اور لائن ورکرز کی کمی ہے۔ کیونکہ زیادہ تر SDOs کوٹہ سسٹم کی بنیاد پر تعینات کئے جاتے ہیں اور تھوڑے ہی عرصے میں پنجاب تبدیل کر دیئے جاتے ہیں۔ اور خیبرپختونخوا میں سیٹیں خالی رہ جاتی ہیں جس سے مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے چیئرمین کو تجویز پیش کیا کہ مذکورہ مسلئے کو وزیراعلی کے سامنے اٹھایا جائے اور وہ ادارے کے اعلی حکام سے اس ضمن میں بات کریں تاکہ متعلقہ سٹاف کی بھرتی صوبائی سطح پر کی جاسکے ۔