سینئر وزیر محمد عاطف خان سے انصاف لائرز فورم کی ملاقات

سینئر وزیر محمد عاطف خان سے انصاف لائرز فورم کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)انصاف لائرز فورم کے ایک وفد نے گزشتہ روز سینئر وزیر محمد عاطف خان کیساتھ ملاقات کی۔ملاقات میں وفد نے سینئر وزیر کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔سینئر وزیر نے وکلاء کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔اس موقع پر سینئر وکیل محمد شیرین زادہ خان نے انصاف لائرز فورم میں شمولیت کا اعلان کیا۔محمد شیرین زادہ خان 3 بار بٹ خیلہ بار کونسل کے صدر رہ چکے ہیں۔اور اب انصاف لائرز فورم کی طرف سے خیبر پختونخوا بار کونسل کے الیکشن میں وائس چیئرمین کے عہدے پر الیکشن لڑینگے۔وفد میں اظہر رحیم ایڈوکیٹ، شاہ فیصل اتمانخیل ایڈوکیٹ،نجیب اللہ خان ایڈوکیٹ،سعید عثمان ایڈوکیٹ اور دیگر وکلاء شریک تھے۔