سعودی عرب پاکستان کو دوبارہ تیل ادھار دے گا یا نہیں ؟ تہلکہ خیز انکشافات 

سعودی عرب پاکستان کو دوبارہ تیل ادھار دے گا یا نہیں ؟ تہلکہ خیز انکشافات 
سعودی عرب پاکستان کو دوبارہ تیل ادھار دے گا یا نہیں ؟ تہلکہ خیز انکشافات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکریٹری اکنامک افیئر ڈویژن نے انکشاف کیاہے کہ سعودی عرب نے دوبارہ ادھار تیل کی سہولت فراہم کرنے کیلئے حامی نہیں بھری ہے ۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کا اجلاس ہوا جس دوران اکنامک افیئرز ڈویژن نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اقتصادی امور حکام عرب کورآڈنیشن گروپ اور قطر فنڈ فار ڈویلپمنٹ سے فنڈنگ کیلئے رابطے میں ہیں ، رواں مالی سال دیا مر بھاشا ڈیم کیلئے ایکسٹرنل فنانسنگ کا انتظام ہو جائے گا

 سیکریٹری ای اے ڈی حکام  نے بتایا کہ رواں مالی سال چین اور سعودی عرب سے 9 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کروایا جائے گا، مجموعی طور پر رواں مالی سال پاکستان کو 20.8 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنا ہیں، رواں مالی سال اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے 50 کروڑ ڈالر ادھار آئل اینڈ کموڈیٹی کیلئے ملیں گے ۔

سیکریٹری نے انکشاف کیا کہ سعودی عرب نے دوبارہ ادھار تیل کی سہولت فراہم کرنے کیلئے حامی نہیں بھری ہے ،جنیوا ڈونر کانفرنس کے تحت پاکستان کو ابھی تک صرف تین ارب ڈالر موصول ہو سکے ، پاکستان پروجیکٹ فنانسنگ کی مد میں 10.7 ارب ڈالر کی یقین دہانیاں ہیں، رواں مالی سال داسو ہائیڈر و پاور پراجیکٹ کیلئے عالمی بینک سے ایک ارب ڈالر موصول ہوں گے۔

 سیکریٹری  ای اے ڈی کا کہناتھا کہ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا پہلا فیز 2027 میں مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن ہے ، ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کو این 5 کا تعمیراتی ٹھیکہ دیا جائے گا، ملک بھر میں تمام این جی اوز کے منصوبوں کی نگرانی کا میکنزم نہیں ، این جی اوز کی فنڈنگ ٹیر ر فنانسنگ کیلئے استعمال نہ ہو اس کی نگرانی کی جاتی ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -