”ثقافت کو سب سے زیادہ نقصان کس سے ہوتا ہے؟“ شنیرا اکرم نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی والدین کے دل جیت لیے

”ثقافت کو سب سے زیادہ نقصان کس سے ہوتا ہے؟“ شنیرا اکرم نے ایسی بات کہہ دی کہ ...
”ثقافت کو سب سے زیادہ نقصان کس سے ہوتا ہے؟“ شنیرا اکرم نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی والدین کے دل جیت لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی وی چینلز پر دکھائے جانے والے مواد کے بارے میں ایک بحث جاری رہتی ہے کہ ایسا مواد دکھایا جا رہا ہے جس سے ہماری ثقافت متاثر ہو رہی ہے۔ اب مایہ ناز کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اس حوالے سے ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے پاکستانی والدین کے دل کی بات کہہ دی ہے۔ دی نیوز کے مطابق والدین اپنے بچوں کی بہت زیادہ ٹی وی دیکھنے کی عادت پر متفکر رہتے ہیں۔ شنیرا اکرم نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر اس حوالے سے لکھا ہے کہ ”ٹی وی چینلز پر دکھائے جانے والے مواد کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ثقافت کو نقصان پہنچا رہا ہے لیکن جو چیز ثقافت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہے وہ بہت زیادہ ٹی وی دیکھنا ہے۔“
شنیرا اکرم نے مزید لکھا کہ ”میں ٹی وی دیکھتے ہوئے ہی بڑی ہوئی ہوں۔ بچپن سے اب تک میں نے دنیا بھر کے ٹی وی چینلز دیکھے۔ میں سمجھتی ہوں کہ ڈرامہ تو ڈرامہ ہوتا ہے، خبربھی ڈرامہ ہی ہے، ٹی وی پر دکھائی جانے والی لگ بھگ ہر چیز بہت حد تک ڈرامائی ہوتی ہے اور یہی چیز ٹی وی کو اہمیت دلاتی ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ جب آپ کوئی چیز بہت زیادہ دیکھنی شروع کر دیتے ہیں تب وہ چیز بہت خطرناک ہو جاتی ہے۔ “

مزید :

کھیل -