جامعہ نعیمیہ جدید علوم کے مواقع فراہم کرتا ہے،راغب نعیمی

  جامعہ نعیمیہ جدید علوم کے مواقع فراہم کرتا ہے،راغب نعیمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نمائندہ خصوصی)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ پرنسپل وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاکہ جامعہ نعیمیہ روایتی تعلیم دینے کے بجائے عالمی تقاضوں کومدنظررکھتے ہوئے طلبہ کو جدیدعلوم کے مواقع فراہم کرتاہے۔مدارس لیڈر شپ پروگرام معاشرے کو تعلیم یافتہ قیادت فراہم کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔محفوظ مستقبل کیلئے ہمیں علم وتحقیق کے راستہ پر چلناہوگا۔وہ ڈائریکٹر سپیشل انشیٹویونیورسٹی آف لاہور نذیر حسین سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے جامعہ نعیمیہ میں اْن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں یونیورسٹی آف لاہور کی طرف سے پاکستان کے پہلے مدارس لیڈر شپ پروگرام اور اس کی مدارس کے طلباء، اساتذہ اوردیگر ذمہ داران کیلئے عملی زندگی میں افادیت اور اہمیت پر غور کیاگیا۔ یونیورسٹی آف لاہورکے ڈائریکٹر نذیر حسین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یونیورسٹی نے مدارس کے طلباء، اساتذہ اوردیگر ذمہ داران کیلئے یہ پروگرام شروع کرکے ایجوکیشن سیکٹرمیں سبقت حاصل کی ہے۔


جس کا مقصد جدید دور کے تقاضوں کے مطابق طلباء کی تیاری کرانا، انہیں کسی بھی ادارے کے تعلیم یافتہ سٹوڈنٹس کے برابر لاکھڑا کرنا اور ان کے مستقبل بالخصوص روزگار کیلئے انہیں ذہنی طورپر تیار کرکے بہترین راہیں کھولنا ہے۔ نذیر حسین کا کہنا تھا کہ طاقتورکامقابلہ علم سے ہی ممکن ہے۔کم تعلیم یافتہ اقوام عالم اور حالات کا مقابلہ نہیں کرسکتیں۔مدارس لیڈرشپ پروگرام ملک وقوم اورامت کو ایک دیانتداراورسچی قیادت فراہم کریگا۔