آئرن سٹیل مرچنٹس کے مسائل حل کرائے جائیں گے،فیصل مجاہد

آئرن سٹیل مرچنٹس کے مسائل حل کرائے جائیں گے،فیصل مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لالاہور(سٹی  رپورٹر) صدر آل آئرن سٹیل مرچنٹ ایسوسی ایشن رجسٹرڈ لاہور فیصل مجاہد نے کہا ہے انڈسٹریل بزنس کمیونٹی کی خدمت کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے اپنا متحرک کردار ادا کرتے رہیں  گے۔ آئرن سٹیل مرچنٹ بزنس کمیونٹی سے مشاورت اور اتفاق رائے کیساتھ مسائل کے پائیدار حل کیلئے نیک نیتی کے ساتھ کردار ادا کریں گے۔ حکومتی اور سرکاری فورمز پر اقتصادی و صنعتی برادری کے حقوق کی پاسداری کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور ٹیکسوں کا حجم کم کیا جائے۔ 
 ملکی کاروباری حالات کو استحکام کی طرف لانے اور عوامی حلقوں کو اطمینان بخش حالات کی فراہمی کیلئے حکومت معاشی امور کو درپیش چیلنجز کا خاتمہ کرے۔ ملکی معاشی بقا اور استحکام میں اقتصادی شعبہ ہائے زندگی کے کردار کو مزید جاندار اور مضبوط بنائیں گے۔ حکومت ملکی معاشی بحران کے حل کیلئے اپنا مضبوط اور موثرکردار ادا کرتے ہوئے جامع منصوبہ بندی کے تحت فیصلے کرے۔ ملکی اندرونی صورت حال کو سیاسی اور انتظامی طور پر مستحکم اور تسلی بخش بنایا جائے۔