بے حرمتی واقعہ، جنوبی پنجاب میںریلیاں، جوش وخروش

بے حرمتی واقعہ، جنوبی پنجاب میںریلیاں، جوش وخروش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(نیو زرپورٹر، سٹی رپورٹر)مرکزی انجمن تاجران گول باغ ،اکبر ٹاور اور موبائل مارکیٹ گلگشت کے زیراہتمام سویڈن حکومت کی جانب سے قرآن پاک کی بے(بقیہ نمبر2صفحہ6پر )
 حرمتی کے خلاف تاجروں کا آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب وملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ،سعد فاروقی،مجیب الرحمن،مظہر سیال،شیخ نعمان،خواجہ واجد کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرہ میں مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور سویڈن حکومت مخالف نعرے بازی کی جاری تھی،اس موقع پر تاجروں نے ٹائر جلا کر سویڈن حکومت کا جھنڈا نذرآتش کیا اور ،اس موقع پر عارف فصیح اللہ، سعد فاروقی،مجیب الرحمن،مظہر سیال،شیخ نعمان،خواجہ واجدنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی کی سزادی جائے ایجو کیشنل اینڈ سوشل فورم و اتحاد امن کمیٹی پاکستان ضلع ملتان کے زیر اہتمام قرآن پاک کی بے حرمتی پر سویڈن کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر پروفیسر عنایت علی قریشی ،بیرسٹر حسن طارق رشید ، میاں وقاص فرید قریشی، کونسلر اعجاز خان ، زاہد مقصود قریشی ، حاجی خلیل راں ، صوفی رانا اجمل بابر، ربنواز وینس ، محمد کامران ، سید کوثر شاہ ، احمر خان ، زین بلوچ، اویس فرید قریشی ، محمد انس شہریار ، میاں اسید ، میاں احمد ودیگر شریک تھے ۔ اس موقع پر بیرسٹر حسن طارق رشید ، پروفیسر عنایت علی قریشی ، میاں وقاص فرید قریشی نے کہا کہ اسلام امن اور یگانگت و رواداری کا درس دیتا ہے قرآن مجید اور ناموس رسالت ہماری ریڈ لائن حرمت قرآن اور تحفظ ناموس رسالت کےلئے کسی قربانی سے دریغ نہیںکریں گے انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کے نام پر جس طرح اسلام اور اسلامی شعائر و مقدسات پر حملہ یہود وہنود کی سوچی سمجھی سازش ہے اس تشویش ناک صورتحال کے سدباب کےلئے مسلم امہ کا اتحاد ناگزیر ہو چکا ہے 57 اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کو اپنا عملی کردار ادا کرنا ہوگا اس موقع پر زاہد مقصود قریشی ، حاجی خلیل راں ، صوفی اجمل بابر نے کہا اقوام متحدہ سمیت عالمی قوتوں کو بھی سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے کیونکہ ایسے واقعات امت مسلمہ کی دلآزاری کا باعث بنتے ہیں ۔مسلم سٹوڈنٹس لیگ ملتان کے زیر اہتمام سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف نواں شہر چوک تا پریس کلب ریلی نکالی گئی ۔ریلی کے اختتام پر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ریلی کی قیادت مسلم سٹوڈنٹس لیگ ملتان کے ضلعی ناظم اسامہ مقبول نے کی۔اس موقع پر سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے طلبا کثیر تعداد میں موجود تھے۔ طلبا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز،بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر قرآن مجید سے والہانہ محبت اور سویڈن واقعہ کی مذمت میں نعرے درج تھے ۔طلبا کی جانب سے حرمت قرآن پر جان بھی قربان ہے، قرآن کو جلانا دہشت گردی ہے، قرآن ہماری ریڈ لائن ہے جیسے زوردار نعرے لگائے جاتے رہے۔

ڈیرہ، ڈہرکی، خانپور، بوریوالا، دنیا پور، ٹبہ سلطان پور(سٹی رپورٹر، نامہ نگار، تحصیل رپورٹر) سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی خلاف ڈہرکی میں احتجاج ہوا جمعیت علما (بقیہ نمبر1صفحہ6پر )
اسلام تحصیل صدر استاد اسد محمود مہر سمیت مولوی نثار احمد مولوی منظور احمد لغاری مولوی عبدللہ محمد شریف شیخ استاد عبدالقدر کانجو دیگر سینکڑوں کارکن شریک ہوئے ریلی ڈہرکی شہر کی مختلف شاہروں بازاروں سے ہوتی ہوئی ڈہرکی پریس کلب ڈہرکی میں اختتام پذیر ہوئی ریلی سے جمعیت علما اسلام کے عہدداروں نے خطاب کیا حالیہ سویڈن میں قرآن مجید کی سرکاری سطح توہین کرنے کی اجازت دینے والوں کے خلاف جامعہ عبداللّٰہ بن مسعود خانپور سے جمعیت علماءاسلام (س) پنجاب کے زیر اہتمام ایک بھرپور احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا اور تین کلو میٹر کی ریلی جامعہ عبداللّٰہ بن مسعود سے دین پور چوک. دوآبہ پلی چوک. درانی چوک. حشمت چوک سے ہوتی ہوئی چوک رازی پر پہنچی جسمیں تمام مزہبی سیاسی سول سوسائٹی وکلاءتنظیموں صحافی حضرات کے ارکان سینکڑوں کی تعداد میں بینرز جھنڈوں پلے کارڈز اور ننھے بچے قرآن مجید کو اٹھاکر ریلی کے ساتھ شریک ہوئے احتجاج ریلی سے مفتی حبیب الرحمٰن درخواستی علامہ عبدالکریم ندیم ? خواجہ محمد ادریس مفتی اسعد درخواستی مولانا نسیم احمد صدیقی قاضی خلیل الرحمٰن سراجی خواجہ محمد رفیق ? مفتی سیف اللّٰہ عظیمی پیر مفتی ارشد درخواستی مولانا حسین احمد درخواستی مولانا حق نواز صدیقی ڈاکٹر محمد انس مولانا عبدالحق حقانی علامہ ایاز احمد مدنی مولانا امیر حمزہ ? قاضی رفیق احمد ? مولانا اسداللہ فاروقی ودیگر علماءنے ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کبھی پولینڈ بلجیم، فرانس اور کبھی ڈینمارک اور اب سویڈن یہانتکہ پورے کا پورا یورپ ہی مسلمانوں کی دل آزاری کرنے پر لگا ہوا ہے جس کے انہیں بھیانک نتائج اٹھانا پڑیں گے سویڈن میں قرآن کریم جلانے کی جسارت انتہاءمذموم اوراسکی حیرت انگیز سرکاری اجازت ناقابل قبول ہے اسلام امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور دوسرے مذاہب کا احترام کرتا ہے دوسرے مذاہب کو پر بھی لازم ہے کہ اسلامی شعائر کا احترام کریں،سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا گھناونا فعل قابل مذمت ہے اس واقع سے کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے ایسی کاروائیوں کا آزادی اظہار رائے سے کوئی تعلق نہیں ہے،عالمی برادری اس واقع کو نوٹس لے ان کے ساتھ دیگر شرکا میں انجمن تاجران ریشم گلی Hبلاک کے صدر شیخ عمران اسلم،سینئر نائب صدر چوہدری عظیم گجر،،حنیف شاہ،خالد بھٹی،شیخ بابر،شیخ فیاض پومی،قاسم بابر،امتیاز قادری،پیر صابر شاہ،میاں فروغ احمد بھی شامل تھے۔ امیر تحریک لبیک پاکستان غلام مصطفی اعوان نے کی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ناموس رسالت پر حملہ ہوا پھر ختم نبوت پہ حملہ ہوا پھر گستاخ رسول کو رہا کیا گیا عاشق رسول غازی ملک ممتاز حسین قادری کو شہید آئے روز قرآن پاک کی بےحرمتی کی جاتی ہے مگر افسوس سوائے تحریک لبیک پاکستان کے کوی مذہبی جماعت یا سیاسی جماعت عملی طور پر میدان عمل میں نہیں نکلی کلمہ تو سب نے محمدعربی صل اللہ علیہ والہ وسلم کا پڑھا ہے مگر نصیب کی بات ہے انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کرنا عوام کا کام ہے حکمرانوں کاکام مذمت کرنا نہیں بلکہ مرمت کرنا ہے حکومت وقت کو چاہیے کہ تمام گستاخ ممالک کے خلاف اعلان جہاد کرے