ملتان میں ڈکیتی، چوری شدہ موبائل فون دکانوں پر فروخت، شناختی کارڈ پر جعلسازی کا انکشاف، ماسٹر مائنڈ سرگرم

ملتان میں ڈکیتی، چوری شدہ موبائل فون دکانوں پر فروخت، شناختی کارڈ پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(خصو صی ر پورٹر) چورڈاکو واردات میں چھینے گئے موبائلزفونز فروخت کرنے کے لئے جدید طریقہ کا استعمال کرنے لگے سادہ لوح شہریوں کے لئے وبال جان بن(بقیہ نمبر19صفحہ6پر )
 گیاپولیس کی چاندی ہوگئی شہری دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق دور جدید میں وقت کے ساتھ ساتھ چور ڈاکوبھی جال سازی کے لئے مختلف طریقے اپنانے لگے ذرائع سے معلوم ہواہے کہ شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں پولیس بے بس ہوگئی اس کے ساتھ شہریوں سے دوران واردات چھینے گئے مہنگے موبائلز فونز کو فروخت کرنے کے لئے چور ڈاکووں نے کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ سکین کرکے اپنی فوٹو چسپاں کردیتے موبائل دوکاندار کو فروخت کے دوران اپنا شناختی کارڈ ظاہرکرکے کم داموں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا جب خریدار شہری کسی بھی دوکان سے موبائل خرید کرتا اور آن کرکے اپنی سم کا استعمال شروع کرتا ہے تو فوری طور جس تھانہ کی حدود میں ہونے والی واردات کا ریکارڈ پولیس مرتب کرنے پر موبائل ٹریس کرکے شہری کی گرفتاری عمل میں لائی جاتی تو دوران تفتیش خریدار شہری کا ڈیٹا جمع کرکے موبائل دوکان پر لگے ہوئے سی سی ٹی کیمروں میں شناخت کے لئے لیجاتے تو اصل شناختی کارڈ کا مالک کی دوکان کے کیمروں میں موجودگی ظاہر نہیں ہوتی اور شہری کی موجودہ لوکیشن بھی کسی اور جگہ کی ظاہر ہوتی جس کے بعد پولیس بے گناہ شہری کی رہائی کے لئے اپنی جیبیں گرم کرتی اور ڈرادھمکاکر خوب مال کمانے میں مصروف عمل نظر آئی پولیس کا یہ عمل سادہ لوح شہریوں کے لیئے وبال جان سے کم نہیں گرفتاری شہری کے اہلخانہ سچ کو ثابت کرنے کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے دریں اثنا ضلع کچہری میں بھی گزشتہ روز قبل ایک واقعہ رونما ہوا جس میں عدالت عالیہ میں جعلی شناختی کارڈ جمع کرواکر جال سازی کرتے ہوئے ملزم کی رہائی کے لئے جعلی مچلکے جمع کروائے گئے فاضل جج کے حکم پر مچلکے جمع کروانے والا کا اصل شناختی کارڈ طلب کیاگیاتو نوسرباز عدالت عالیہ سے ہی بھاگ نکلاشناختی کارڈ اور مچلکوں کی جانچ پڑتال کرنے پر جعلی ثابت ہوئے اس سارے معاملے میں پولیس کی چاندی ہوگئی بے گناہ شہری بے یارومددگار انصاف کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے لگے اس عمل نے پولیس کی کارکردگی کا پر سوالیہ نشان چھوڑ دیا