نوا ز شریف کی ہدایت پرشہباز شریف کی فضل الرحمن سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر بات چیت 

    نوا ز شریف کی ہدایت پرشہباز شریف کی فضل الرحمن سے ملاقات، سیاسی صورتحال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی،وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر غور کیا گیا۔وزیر اعظم نے عام انتخابات کے حوالے سے حکمران اتحاد کی حکمت عملی پر وزیراعظم شہباز شریف سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیاد رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے دبئی میں ہونے والی ملاقاتوں میں پی ڈی ایم کو اعتماد میں نہ لینے پر ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف کو مولانا فضل الرحمان کو منانے کا ٹاسک دے دیا تھا۔
وزیر اعظم ملاقات

مزید :

صفحہ اول -