اسمبلی تحلیل ہونے سے پہلے ارکان پارلیمنٹ کو اربوں کے فنڈز جاری کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد(آن لائن) حکومت نے اسمبلی تحلیل ہونے سے پہلے ارکان پارلیمنٹ کو نوازنا شروع کر دیا ہے۔ موجودہ مالی سال کی 6 ہفتوں کی پارلیمنٹ کے لیے 6 ماہ کا بجٹ جاری ہوگا، وزارت خزانہ نے ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں کے لیے فنڈز جاری کرنے کی اجازت دیدی۔ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں کے لیے جولائی تا ستمبر 61 ارب 26 کروڑ روپے جاری کئے جائیں گے، وزارت خزانہ نے پورے سال کے لیے مختص 90 ارب میں سے 41 ارب 3 ماہ میں جاری کرنے کی منظوری دی۔ دستاویز کے مطابق گزشتہ سال رہ جانے والے مزید 20 ارب روپے بھی انتخابات سے قبل جاری کئے جائیں گے۔
اسمبلی تحلیل