سانحہ 9مئی کے ماسٹر مائنڈ چیئرمین پی ٹی آئی ہیں، سہولت کاروں کیخلاف سائنٹفک شواہد موجود ہیں، رانا ثنا اللہ

سانحہ 9مئی کے ماسٹر مائنڈ چیئرمین پی ٹی آئی ہیں، سہولت کاروں کیخلاف سائنٹفک ...
سانحہ 9مئی کے ماسٹر مائنڈ چیئرمین پی ٹی آئی ہیں، سہولت کاروں کیخلاف سائنٹفک شواہد موجود ہیں، رانا ثنا اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کاکہنا ہے کہ  9مئی کے واقعات کی تحقیقات کا عمل جاری ہے،9مئی کے ماسٹر مائنڈ کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے، حکومت اس معاملے پر سنجیدہ ہے، ماسٹر مائنڈ چیئرمین پی ٹی آئی ہیں،تمام تحقیقاتی اداروں کو میرٹ پر تفتیش کرنی چاہیے،ماسٹر مائنڈ اور سہولت کاروں کیخلاف سائنٹفک شواہد موجود ہیں۔

نجی ٹی وی چینل" جیو نیوز" کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ کوئی فیصلہ ہوا ہی نہیں جس پر تحفظات ہوں یا کسی کو منانا پڑے، (ن) لیگ کا دو ٹوک اور واضح مؤقف ہے کہ الیکشن نگراں سیٹ اپ میں ہونے چاہئیں، اسمبلیاں مدت پوری کرکے تحلیل ہوں گی اور نگراں سیٹ اپ آئے گا۔ان کا کہناتھا کہ نواز شریف ضرور واپس آئیں گے اور (ن )لیگ کی الیکشن مہم کو لیڈ کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا الیکشن آگے پیچھے کرنے کے کوئی فیصلے نہیں ہوئے، کوئی فیصلہ ہوا ہی نہیں جس پر تحفظات ہوں یا کسی کو منانا پڑے۔