سپریم کورٹ کاخیبرپختونخوا میں 3 سٹون کرشنگ پلانٹس بند کرنے کا حکم 

سپریم کورٹ کاخیبرپختونخوا میں 3 سٹون کرشنگ پلانٹس بند کرنے کا حکم 
سپریم کورٹ کاخیبرپختونخوا میں 3 سٹون کرشنگ پلانٹس بند کرنے کا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا میں سٹون کرشنگ سے متعلق کیس میں سورج گلی خان پور میں 3کرشنگ پلانٹس کو بند کرنے کا حکم دیدیااور خیبرپختونخواحکومت سے دیگر سٹون کرشنگ پلانٹس کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کرلی۔

نجی ٹی وی چینل  "جیو نیوز" کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں3 رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ کیا کیس میں شامل کرشنگ پلانٹس معیار کو پورا کررہے ہیں؟

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کوثر علی شاہ نے کہاکہ کرشنگ پلانٹس کے قریب 50گھروں کی موجودگی نہیں،آبادی کے قریب سٹون کرشرز کو پہلے ہی بندکیا جا چکا ہے،سپریم کورٹ کرشنگ پلانٹس کی بندش کا جنرل حکم نہ جاری کرے،جنرل حکم سے سرمایہ کاری پر بہت فرق پڑے گا۔

وکیل سٹون کرشرز اعتزاز احسن نے کہاکہ مقامی افراد جان بوجھ کر آلودگی پیدا کرتے ہیں،آلودگی کم کرنے کیلئے چند روز پہلے ہی جدید مشینری پر 15کروڑ روپے پر خرچ کیے ۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ کس مشینری پر 15کروڑ روپے خرچ کیے؟پیپربک سے مشینری کا نام اور کام بتادیں،معیار پر پورا اترنے کے ساتھ ہی سٹون کرشرز درخواست دیں۔

مقامی افراد کے وکیل عمران حسن نے کہاکہ عدالت کے سامنے قانون کو بھی چیلنج کیا گیا،مرکزی کیس کو زیرالتواء رکھا جائے،سپریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ۔