داعش کے سابق سربراہ ابوبکر بغدادی کی اہلیہ کو سزائے موت کا حکم 

داعش کے سابق سربراہ ابوبکر بغدادی کی اہلیہ کو سزائے موت کا حکم 
داعش کے سابق سربراہ ابوبکر بغدادی کی اہلیہ کو سزائے موت کا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بغداد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) عراق کی عدالت نے داعش کے سابق سربراہ ابوبکر بغدادی کی اہلیہ کو سزائے موت سنا دی۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ابوبکر بغدادی کی اہلیہ کو دہشت گروپ کے ساتھ کام کرنے، انسانیت کے خلاف جرائم اور خواتین کو اپنے گھر پر قید رکھنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی۔ عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ داعش کے ارکان نے یزدی خواتین کو سنجار ضلع سے اغوا کیا اور ابوبکر بغدادی کی اہلیہ نے ان خواتین کو موصل میں واقع اپنے گھر میں قید کرلیا۔ابوبکر بغدادی کی بیوی عراقی سکیورٹی اداروں کی حراست میں ہیں۔ عراقی عدالت کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ ابوبکربغدادی کی اہلیہ کی پھانسی کی سزا پر عملدرآمد عراقی اپیل کورٹ کی توثیق کے بعد ہوگا۔
ایک عدالتی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ فوجداری عدالت نے آج ابوبکر بغدادی کی اہلیہ کو انسانیت کے خلاف جرائم، یزدی لوگوں کی نسل کشی اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں تعاون کے جرم میں پھانسی کی سزا سنائی ہے۔ داعش کے سابق سربراہ ابوبکر بغدادی 2019 میں امریکی فورسز کے حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید :

عرب دنیا -