وزیر داخلہ کراچی کے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہو ں،شاہد صدیق

وزیر داخلہ کراچی کے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہو ں،شاہد صدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور)پ ر (پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے کہا ہے کراچی کا واقعہ حکومت کی سخت نااہلی ہے ، وزیر داخلہ کسی صورت خود کو اس سے بری الذمہ قرار نہیں دے سکتے انہیں ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہو جانا چاہیے ایک اخباری بیان میں ڈ اکٹر شاہد صدیق خان نے مزیدکہا کہ حکومت نے بجٹ میںغریب عوام کو سرے سے ہی نظرانداز کر دیا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسے غریب عوام سے کتنی دلچسپی ہے انہوں نے کہا کہ میاں برادران کبھی بھی عوامی مفادات کی بات نہیں کرتے، یہ لوگ کاروباری لوگ ہیں اور ہمیشہ کاروباری طبقہ کے مفاد کی بات ہی کرتے ہیں۔