شرپسند عناصر پاکستان کی معیشت تباہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں،چوہدری فرغام

      شرپسند عناصر پاکستان کی معیشت تباہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں،چوہدری فرغام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)چوہدری محمد فرغام طور وائس چئیرمین پی پی اے نادرن ریجن نے ایک اخباری بیان میں بتایا کہ گزشتہ روز محکمہ صحت حکومت پنجاب کے لیٹر ہیڈ پر جاری کردہ جعلی خط، ، پاکستان کی زرعی معیشت کو تباہ کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔ پولٹری فارمنگ میں 10 ملین ٹن سے زائد زرعی بقایا جات کی کھپت ہوتی ہے، جس میں گندم کی چوکر، چاول، چاولوں کی چوکر، چاول پالش، مکئی، گڑ کی مصنوعات وغیرہ شامل ہیں۔اگر پولٹری انڈسٹری کا خاتمہ ہوتا ہے تو پوری زرعی معیشت تباہ ہوجاتی ہے کیونکہ خوردنی تیل، چینی، گندم کا آٹا وغیرہ جیسے کھانے پینے کی اشیائے خوردونوش کی قیمت میں کافی حد تک اضافہ ہوجائے گا جس کے نتیجے میں ہر شے کی قیمت بہت زیادہ بڑھ جائے گی۔ متبادل کے طور پر، حکومت کو یہ یقینی بنانے کے لئے بھاری مقدار میں سبسڈی دینا پڑے گی کہ بنیادی اشیائے خوردونوش کی تیاری جاری رہے۔ پولٹری سیکٹر تیل کی باقیات کا 60 فیصد سے زیادہ استعمال کرتاہے۔ اگر یہی حالات رہے تو سالونٹ کی صنعت بھی مکمل طور پر تباہ ہو جائے گی۔ پاکستان پولٹری ایسو سی ایشن 1962سے لے کر آج تک عوام کو سستی پروٹین مہیا کرنے میں کوشاں ہے۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ فارمر کو منافع زیادہ ہو یا کم اس صنعت نے عوام کی خدمت جاری اور ساری رکھی ہوئی ہے۔لاہور میں ایک و کیل ہیں جنہوں نے یہ خبر پھیلائی کہ مرغی کے گوشت میں کورانا وائرس موجود ہے ہمارے لیے یہ ایک بہت خوش آئیند بات ہے کہ ان کے ذریعے ہم اصل حقائق تک پہنچ جائیں گے جہاں سے اس غلط خبر کا نشر ہونا شروع ہوا۔
اتفاق کے طور پر، ایک اور ویٹرنری ڈاکٹر ہے، جو یہ غلط معلومات پھیلارہا ہے کہ بڑے پیمانے پر پولٹری فارمنگ سے مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔
لہذٰ ا پولٹری فارمنگ کو محدودو کیا جائے۔ جبکہ یہ بات واضح ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے خوراک بھی زیادہ مقدار میں چاہیے۔ اس لئیے ڈیری فارم،پولٹری فارم اور کیٹل فارم کسی صورت بند نہیں ہو سکتے۔ اس معاملے کی سنجیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم تجویز کرتے ہیں کہ پاکستان کے معزز وزیر اعظم جناب عمران خان برائے مہربانی پاکستان کی قومی معیشت کے مفاد کے خلاف ہونے والے اس انتہائی نقصان دہ پروپیگنڈے کے بارے میں ذاتی طور پر نوٹس لیں اور سائبر کرائم، آئی ایس آئی کے ذریعہ گہری تحقیقات کی ہدایت کریں۔ دشمن ملک جو یہ دیکھ رہا ہے کہ پاکستان میں پولٹری کی صنعت فروغ پا رہی ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کی زرعی معیشت فروغ پا رہی ہے، ہوسکتا ہے کہ اسے تباہ کرنے کی کوششیں کر رہے ہوں۔ لہذٰ ا اس مسئلے کے تمام عناصر کو مد نظر رکھتے ہوئے حل کیا جائے۔

مزید :

کامرس -