سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے وفاقی بجٹ کے حوالے سے عوام کو خبر دار کردیا

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے وفاقی بجٹ کے حوالے سے عوام کو خبر دار کردیا
سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے وفاقی بجٹ کے حوالے سے عوام کو خبر دار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق گورنرسندھ محمد زبیر نے وفاقی حکومت کی جانب سے آج پیش کئے جانے والے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل حالات ہیں تیار رہیں،اس بجٹ سے کوئی امید نہیں ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ کل سے اگر بے روزگاری ،مہنگائی اور غربت میں کمی آنا شروع ہوئی تو یہ کامیاب بجٹ ہوگاورنہ وزیرا عظم صاحب ایک ماہ بعد کہیں گے کہ میں نے کہا تھا کہ خوش ہوجائیں لیکن مافیا نے گڑ بڑ کردی ہے اور مافیا کی وجہ سے مہنگائی اور غربت ختم نہیں ہو رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کہتی ہے کہ مہنگائی کم کرنے کے لئے اقداما ت کریںگے اور اصلاحات کریں گے حالانکہ یہ باتیں ہم نے تین سال پہلے بھی سنی ہیں۔آپ نے وعدہ کیا تھا کہ غریبوں کو گھر دیں گے مگر تین سال میں آپ نے ایک بھی گھر نہیں دیا ہے۔
محمد زبیر کا کہنا تھا کہ کیا آپ کو امید ہے کہ اس بجٹ کے بعد آٹااور چینی سستی ہوجائے گی، ایک ماہ بعد غربت اور مہنگائی میں مزیداضافہ ہو جائے گا،اس وقت صورتحال بہت خراب ہے۔

مزید :

قومی -بجٹ -