نائن زیروچھاپہ ، رینجرز نے پکڑے گئے ’مجرموں‘ کی فہرست جاری کردی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروپر چھاپہ مارکارروائی کے دوران پکڑے گئے دومجرموں سمیت مشتبہ افراد کی فہرست جاری کردی جن میں ایک ٹارگٹ کلر اور ولی بابرقتل کیس میں ملوث مجرم بھی شامل ہے ۔
چھاپہ مارکارروائی کی مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں ۔
سندھ رینجر ز کے ترجمان کے مطابق گرفتارافراد میں فیصل موٹا، فرحان شبیر عرف ملا، عامر ، نادر، عبید کے ٹوشامل ہیں جبکہ دیگر افراد کی شناخت کی جارہی ہے ۔
ترجمان نے بتایاکہ فیصل موٹا نجی ٹی وی چینل کے صحافی ولی بابرقتل کیس میں ملوث ہے اوراُسے سزائے موت ہوچکی ہے جبکہ نادر ایک ٹارگٹ کلر ہے جسے 13سال سزاسنائی جاچکی ہے ۔ ترجمان نے بتایاکہ خورشید بیگم میموریل ہال میں بھی آپریشن کیاگیا۔