سندھ میں اسکول 16 مارچ سے ہی کھلیں گے،مرتضیٰ وہاب

سندھ میں اسکول 16 مارچ سے ہی کھلیں گے،مرتضیٰ وہاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ابھی تک کا یہ ہی فیصلہ ہے کہ سندھ میں اسکول پیر 16 مارچ سے ہی کھلیں گے۔ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ سختی سے تردید کرتا ہوں کہ آج کورونا کے حوالے سے اجلاس نہیں ہوا، روزانہ کی بنیاد پر وزیراعلی سندھ کورونا وائرس پر اجلاس کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ مناسب وقت آیا اور اسکولوں کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرنا پڑا تو کریں گے۔ترجمان سندھ نے مزید کہا کہ جتنے بھی کورونا کے کیسز سندھ میں ہوئے ہیں وہ لوگ بیرون ملک سے آئے ہیں۔مرتضی وہاب نے پی ایس ایل کی طرز پر ہونے والے عوامی اجتماعات پر پابندی لگانے سے متعلق خبروں کی بھی تردید کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی اجتماعات پرپابندی سے متعلق محکمہ صحت سندھ کی کوئی تجویز نہیں ملی۔

مزید :

صفحہ اول -