’’جنرل باجوہ نے کہا فضل الرحمان کو ڈیزل نہ کہنا‘‘ عمران خان کا لوئر دیر میں عوامی جلسے سے خطاب

’’جنرل باجوہ نے کہا فضل الرحمان کو ڈیزل نہ کہنا‘‘ عمران خان کا لوئر دیر میں ...
’’جنرل باجوہ نے کہا فضل الرحمان کو ڈیزل نہ کہنا‘‘ عمران خان کا لوئر دیر میں عوامی جلسے سے خطاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لوئر دیر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم نے کہا ہے کہ ’’ابھی جنرل باجوہ سے بات ہو رہی تھی کہ تو انہوں نے کہا کہ عمران دیکھیں فضل الرحمان کو ڈیزل نہ کہنا ‘‘، عمران خان نے آرمی چیف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’جنرل باوجوہ میں تو نہیں کہہ رہا لیکن عوام نے اس کا نام ڈیزل رکھ دیا ہے ‘‘۔

 وزیراعظم عمران خان نے لوئر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے شعور، جنون کو سلام پیش کرتا ہوں، شاندار استقبال کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جھکنے والے شخص کی کوئی عزت نہیں کرتا، ابھی جنرل باجوہ سے بات ہو رہی تھی، جنرل باجوہ نے کہا فضل الرحمان کو ڈیزل نہ کہیں، آرمی چیف سے کہا عوام نے ان کا نام ڈیزل رکھا ہے۔

عمران خان کا لوئر دیر میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ نوازشریف اقتدارمیں تھاتوبار،بارمودی نے پاک فوج پرالزامات لگائے، ایک باربھی نوازشریف نے بھارتی الزامات کی مذمت نہیں کی ، نوازشریف نے دفترخارجہ کوبھی مذمت کرنے سے روکاہوا تھا،جس سربراہ کاپیسہ بیرون ملک ہووہ آزادخارجہ پالیسی نہیں بناسکتا، میں نہ کبھی جھکا اورنہ عوام کوجھکنے دوں گا.

عمران خان کا کہناتھا کہ ابھی ڈیزل نے ایک پریس کانفرنس کی، ڈیزل نے کہا جب اقتدار میں آئیں گے تو فوج کو ٹھیک کریں گے، پاکستان اگر بچا ہواہے تو اصل وجہ ہمارے پاس مضبوط فوج ہے ، مسلم ممالک میں کتنا بڑا عذاب آیا ہواہے ،لیبیا ،عراق، افغانستان اور شام کا حال سب کے سامنے ہے، دشمن پاکستان کو توڑ نہیں سکے، اس کی وجہ ہماری طاقتور فوج ہے۔ 

وزیراعظم کا کہناتھا کہ ڈٰیزل کہتاہے کہ ہم ادارے ٹھیک کریں گے، یہ فون کر کے ججز سے فیصلے کراوتے تھے، جھوٹا آدمی بھگوڑا بن کر لندن بیٹھا ہواہے ،وہ بھگوڑا اور جھوٹا بھی ہے، کیا یہ زرداری فوج کو ٹھیک کرے گا؟ کیا یہ ڈاکووں کا گلدستہ ملک ٹھیک کرے گا؟

مزید :

اہم خبریں -قومی -