ٹھٹھہ کے قریب کشتی ڈوبنے کا واقعہ، ایک اور لاش مل گئی، تعداد4 ہوگئی

ٹھٹھہ کے قریب کشتی ڈوبنے کا واقعہ، ایک اور لاش مل گئی، تعداد4 ہوگئی
ٹھٹھہ کے قریب کشتی ڈوبنے کا واقعہ، ایک اور لاش مل گئی، تعداد4 ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹھٹھہ کےقریب کشتی ڈوبنے سےلاپتہ  ایک  اور  ماہی گیرکی لاش مل گئی، جاں بحق ماہی گیروں کی  تعداد 4 ہوگئی۔

خیال رہے کہ 5روز قبل ابراہیم حیدری سے شکار کے لیے گہرے سمندر  میں جانے والی آل اسد نامی کشتی تیز ہواؤں کے باعث الٹ گئی تھی۔حادثے میں کشتی میں سوار 45 ماہی گیر ڈوب گئے تھے، جن میں سے31 کو بچالیا گیا تھا۔14 ماہی گیر لاپتہ تھے جن میں سے 4 کی لاشیں مل گئی ہیں اور باقی 10 لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔تمام لاپتہ ماہی گیروں کا تعلق کراچی سے ہے۔ان کی تلاش کے لیے ضلعی انتظامیہ نے پاک نیوی ،میری ٹائم سیکیورٹی اور ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کی مدد حاصل کی ہے۔میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاک نیوی کے تعاون سے 4 ماہی گیروں کی لاشیں تلاش کرلیں ہیں، 100گھنٹے سے زائدکی جدوجہد کے بعد لاشیں حجامڑو کریک سے ملیں۔پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ  نیوی اور مقامی ماہی گیروں کے تعاون سے لاپتہ مزید ماہی گیروں کی تلاش جاری ہے۔