اصولی سیاست کے پیکر سردار مہتاب احمد خان

اصولی سیاست کے پیکر سردار مہتاب احمد خان
اصولی سیاست کے پیکر سردار مہتاب احمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حکومتوں کی میعاد کی تکمیل اور عام انتخاب کی آمد آمد کے ساتھ جہاں سیاسی جماعتیں اور ان کی قیادت انتخابی صف بندیوں اور حکمت عملی کے حوالے سے متحرک ہوئی ہیں وہاں انتخابی حلقوں میں علاقائی اور برادریوں کی سطح پر ان علاقوں اور برادریوں کے عمائدین اور سرکردہ افراد بھی مستقبل قریب کے ان انتخابات کے حوالے سے فعال ہوگئے ہیں جس میں مقامی لوگوں کو درپیش مسائل کے حل اور ان حلقوں سے صوبے اوروفاقی کے ایوانوں میں ان کی نمائندگی اور ترجمانی کے لئے موزوں اورمناسب امیدوار کے چناؤ اور اس امیدوار کے لئے مقامی ووٹروں کی تائید و حمایت کا حصول پیش نظر رہتا ہے اس مقصد کے لئے مقامی اور علاقائی سطحوں پر بیٹھکوں اور مشاورت کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اس ضمن میں ضلع ایبٹ آباد کے اہم علاقہ لورہ کے سرکردہ عمائدین اور مشیران کا ایک بڑا اجتماع بارہ کہو میں منعقد ہوا اس اجتماع کی ایک خاص بات یہ تھی کہ وسیع تر مشاورت کی اس نشست میں علاقے کے جہاں دیدہ بزرگوں اور بارسوخ عمائدین کے ساتھ ساتھ لورہ اور اس کے نواحی علاقوں کے نوجوانوں کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی جو مقامی اور قومی نوعیت کے سیاسی معاملات میں نوجوانوں کی دلچسپی کے ساتھ ساتھ ان میں بڑھتے ہوئے سیاسی شعور کی عکاسی بھی ہے ۔ پاکستان کی آبادی میں نوجوانوں کی واضح اکثریت کے پیش نظر سیاسی سرگرمیوں میں ان کی بھر پور شرکت کی اہمیت اور بھی زیادہ ہوجاتی ہے اجتماع میں حاضرین اپنے محبوب قائد محمد نواز شریف اور سردار مہتاب احمد خان کے لئے زندہ باد کے فلک شکاف نعرے بلند کر رہے تھے۔ اس اجتماع میں علاقہ لورہ اور اس کے گرد و نواح کی سرکردہ شخصیات شریک تھیں جن میں بیرسٹر سینیٹرجاوید عباسی، سابق ایم این اے سردار فداخان ،سردار شہریار خان ،سمیر مقصود عباسی آف ایوبیہ ، ممبر تحصیل کونسل سیر غربی جبرائیل سابقہ چیئرمین لورہ فاروق عباسی ، ممبر تحصیل کونسل اظہر عباسی ، سابقہ ناظم اُمیدوار پھلاں خورشید عباسی ، تحصیل اُمیدوار کونسل پھلاں اسماعیل عباسی ،ارشد عباسی راہی ، ممبر ضلع کونسل کورینہ مظہر خان ، ممبران تحصیل کونسل کورینہ اشتیاق عباسی ، سابقہ ناظم سیر شرقی سرفراز عباسی ، ناظم سیر غربی واجد محمود، ناظم زیارت معصوم چودھری عبدالقیوم ، حفیظ عباسی آف پٹنگی ، سردار فضل ہادی آف سیر غربی ،منصور عباسی سیر شرقی ، نوید اشرف عباسی نگری ٹوڈیال ، سابق ایم این اے سردار عنایت الرحمن عباسی کے فرزند ارشد خان عباسی سابق نائب ناظم سیر غربی ظفر اللہ عباسی ،صوبیدار مصطفی آف پھلاں اور سردار اشتیاق سمیت دیگر عمائدین اور علاقہ کے معززین شامل تھے ۔ اس اجتماع کے میزبانوں کی خصوصی دعوت پر ضلع ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاسی رہنماوزیر اعظم کے مشیر ہوابازی سابق گورنر وزیر اعلیٰ سردار مہتاب احمد خان نے بھی شرکت کی اپنی35 سالہ طویل سیاسی زندگی میں سردار مہتاب احمد خان اپنی سیاسی استقامت ، قیادت سے غیر متزلزل وفادار ی، دلیری ، تدبر اور اصول پسندی کے لئے پارٹی کی مرکزی قیادت اور کارکنوں سے لے کر اپنے حلقے کے عمائدین اور عوام میں یکساں مقبول ہیں ۔


اجتماع میں شریک عمائدین کی جانب سے سردار مہتاب احمد خان کی اصولی و بے باک سیاست اور علاقہ ، ضلع اور صوبہ کے لئے ان کی خدمات کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس خواہش کا اظہار کیا گیا کہ اس باروہ ضلع ایبٹ آباد سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 15 سے انتخاب میں حصہ لیں۔

اسلام آباد میں اہل لورہ کے زیر اہتمام مشاورتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے خلاف اس وقت بہت بڑی سازش کی جارہی ہے یہ وقت اختلافات کا نہیں بلکہ مسلم لیگ (ن) کو متحد ہو کر سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ زندگی بھر پارٹی اصولوں کی سیاست کی سودے بازی نہیں کی انہوں نے کہا نہ کبھی جھکا ہوں نہ کبھی بکاہوں اگر مجھے اقتدار اور کرسی کی لالچ ہوتی یا چوردروازے سے اقتدار حاصل کرتا تو اس وقت کے پی کے میں تحریک انصاف کی نہیں ہماری حکومت ہوتی لیکن ہم نے تحریک انصاف کو کے پی کے میں حکومت کا موقع دیاسردار مہتاب احمد خان نے کہا میں نے ہمیشہ صوبے کے اندر قومی و صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ دیئے اور آئندہ بھی ہم ہی دیں گے سردار مہتاب نے کہا کہ 2013ء میں قومی اسمبلی کے لئے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کے امیدوار بیرسٹر جاوید عباسی بھی تھے لیکن ہم نے قومی اسمبلی کا ٹکٹ مرتضیٰ جاوید وعباسی کو دیا تھا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی ہماری پہچان ہے اور ہم نے ہر قیمت پر اپنی جماعت کو مضبوط کرنا ہے، ہمیں اپنے قائد محمد نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے اس لئے سب پر ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ میرے حوالے سے باتیں کی جارہی ہیں کہ سردار مہتاب احمد خان نے حلقہ بندیوں میں رد و بدل کرایا ہم نے ایسے کام نہ پہلے کئے نہ آئندہ کریں گے انہوں نے کہا حلقہ بندیوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں یہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کام ہے کنونشن سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو حلقہ این اے 15 ایبٹ آبا د سمیت پورے ملک میں کامیاب کرایا جائے گا۔

مزید :

رائے -کالم -