علی امین گنڈاپور نے بہت بدمعاشی کرلی، مزید نہیں کرنے دیں گے، گورنر کےپی

علی امین گنڈاپور نے بہت بدمعاشی کرلی، مزید نہیں کرنے دیں گے، گورنر کےپی
علی امین گنڈاپور نے بہت بدمعاشی کرلی، مزید نہیں کرنے دیں گے، گورنر کےپی
کیپشن: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو وارننگ دے دی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیان پر ردعمل میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ علی امین مجھے گورنر رہنے دیں ورنہ میں آپ سے بڑا بدمعاش بن جاؤں گا،جو گورنر ہاؤس پر قبضے کی بات کرے گا، اُس کو اُسی زبان میں جواب دیا جائے گا، علی امین گنڈاپور نے بہت بدمعاشی کرلی، اب مزید نہیں کرنے دیں گے،مجھے پتہ ہے کہ علی امین گنڈاپور جیسے لوگوں سے کیسے نمٹا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کی چھوٹی چھوٹی باتوں کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتے، ناچنے والے گھوڑے، ریس نہیں جیتا کرتے، اتنا کہنا کافی ہے،مرکز اور صوبوں میں لڑائی نہیں چاہتے، وزیراعلی کو گورنر ہاؤس فوبیا ہے، جس کا علاج صرف اسپتال میں ممکن ہے۔