مائرہ خان محبت میں گرفتار
لاہور (این این آئی) اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ محبت میں اظہار کرنے میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے، جس سے انسان کو محبت ہو اس کو بتادینا چاہیے تاکہ بعد میں پچھتاوانہ ہو۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے بھی کسی سے محبت ہے اور میں نے اپنی محبت کا اظہار کردیا تھا جس کے جواب میں مجھ سے بھی محبت کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ میں رواں سال کے آخر یا اگلے سال دلہن بن جاﺅں تاہم انہوں نے اپنے ہونے والے شوہر کا نام بتانے سے گریز کیا ہے۔