مظفرگڑھ سمیت مختلف شہروں میں حادثات میں 5 افرادجاں بحق،12 زخمی

مظفرگڑھ سمیت مختلف شہروں میں حادثات میں 5 افرادجاں بحق،12 زخمی
مظفرگڑھ سمیت مختلف شہروں میں حادثات میں 5 افرادجاں بحق،12 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرگڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مظفرگڑھ سمیت مختلف شہروں میں دھند کے باعث حادثات میں 5 افراد جاں بحق اور12 زخمی ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ رائیونڈ میں ایک شخص حادثے کا شکار ہو گیا۔
شیخوپورہ میں نارنگ منڈی روڈ پر بس اور ٹریلر کے تصادم میں 2 افراد جاں بحق اور8 زخمی ہوگئے جن میں ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،جبکہ چیچہ وطنی میں جی ٹی روڈ پر 2 ٹریفک حادثات میں 4 افراد زخمی ہو گئے ،حادثات کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورزخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔

مزید پڑھیں:۔لاہور سمیت مختلف شہروں میں دھند اور سموگ کا راج،بعض مقامات پر حد نگاہ صفر ریکارڈ،پروازوں اور ٹرینوں کا شیڈول متاثر

مزید :

مظفرگڑھ -