شعیب اختر نے حسن علی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ حسن علی سے مزید اچھی باؤلنگ نہیں ہو پا رہی ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے یہ ٹیم قابل فخر ہے، ایسی ٹیم نہیں آئی۔ پاکستان ٹیم نے ثابت کردیاکہ ہم ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں، یہاں تک پہنچنے پر ہمیں ٹیم پر فخر ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں خوف تھا کہ 1999 کی تاریخ نہ دہرائی جائے، آسٹریلیا نے بے خوف کرکٹ کھیلی، میتھیو ویڈ نے شاندار کھیل پیش کیا، وکٹ آسان تھی لیکن پاکستان نے 20 رنز کم بنائے۔
شعیب اختر نے حسن علی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حسن علی اچھا فاسٹ باؤلر ہے لیکن ان کیلئے یہ ٹورنامنٹ بہت برا ثابت ہوا۔ حسن علی اب مزید اچھی باؤلنگ نہیں کر پا رہا۔
خیال رہے کہ سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی ہے۔ آسٹریلین ٹیم نے 177 رنز کا ہدف چھ گیندیں پہلے ہی پورا کرلیا۔ میچ کے 19 ویں اوور میں حسن علی نے میتھیو ویڈ کا کیچ چھوڑا تو انہوں نے اگلی تین گیندوں پر لگاتار تین چھکے لگا کر یقینی شکست کو فتح میں بدل دیا۔