اوپن مارکیٹ کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی گھی اور تیل کی قیمتوں میں بڑااضافہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اوپن مارکیٹ کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی گھی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حکام کاکہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا،یوٹیلیٹی سٹورز پر کوکنگ آئل کی قیمت میں 55روپے تک فی لیٹر کا اضافہ کیاگیاجبکہ گھی کی قیمت میں 46روپے تک فی کلو کا اضافہ ہوا ہے،
ذرائع کا کہنا ہے کہ کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر کردیاگیا، حکام یوٹیلیٹی سٹورز کاکہنا ہے کہ جس قیمت پر خریداری کرتے ہیں اسی حساب سے ردوبدل کیا جاتا ہے۔