گرودوارہ روہڑی صاحب کے کنزرویشن و رینوویشن کام کا آغاز، صوبائی وزیر اور سیکرٹری داخلہ نے افتتاح کیا

گرودوارہ روہڑی صاحب کے کنزرویشن و رینوویشن کام کا آغاز، صوبائی وزیر اور ...
گرودوارہ روہڑی صاحب کے کنزرویشن و رینوویشن کام کا آغاز، صوبائی وزیر اور سیکرٹری داخلہ نے افتتاح کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پرامن مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ اور سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے گرودوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر اور سیکرٹری داخلہ نے اس موقع پر مختلف ممالک سے آئے سکھ یاتریوں کو پاکستان میں خوش آمدید کہا۔ وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بابا گورونانک کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے دنیابھر سے یاتریوں کی آمد جاری ہے۔ دنیا بھر سے 60 سے 70 ہزار سکھ یاتری جنم دن تقریبات میں شرکت کریں گے اور اس سلسلے میں دنیا بھر سے بڑی تعداد میں سکھ یاتری 20 نومبر کو گرودوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد آئیں گے۔ مذہبی سیاحت کے فروغ سے پاکستان کا مثبت تشخص دنیا بھر میں اجاگر ہوگا۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے کہا کہ پاکستان میں موجود قدیم تاریخی اور مذہبی ورثہ دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے اور پرامن ماحول، بہترین سیکیورٹی اور عمدہ انتظامات سے سیاحت کو فروغ دے رہے ہیں۔ صوبائی وزیر اور سیکرٹری داخلہ نے گرودوارہ روہڑی صاحب کے کنزرویشن و رینوویشن ورک کا افتتاح بھی کیا۔ ساڑھے 4 کروڑ کی لاگت سے گرودوارہ روہڑی صاحب کے کنزرویشن کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 اس موقع پر کمشنر گوجرانوالہ، آر پی او، ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے سکھ یاتریوں کیلئے کیے گئے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔