’یہ کام ہمیں جلد از جلد کرنا ہوگا‘ چینی صدر نے واضح اعلان کردیا، مغربی ممالک کو پریشان کردیا

’یہ کام ہمیں جلد از جلد کرنا ہوگا‘ چینی صدر نے واضح اعلان کردیا، مغربی ممالک ...
’یہ کام ہمیں جلد از جلد کرنا ہوگا‘ چینی صدر نے واضح اعلان کردیا، مغربی ممالک کو پریشان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹیکنالوجی کی جدت کے ساتھ انٹرنیٹ خفیہ اداروں کا سب سے بڑا ہتھیار بن چکا ہے جس کے ذریعے وہ کسی بھی ملک کی جاسوسی کر سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اکثر مختلف ممالک کو سائبر حملوں کا سامنا رہا ہے۔ چینی صدر ژی جن پنگ نے اب اس حوالے سے ایسا اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے کہ مغربی ممالک پریشان ہو گئے ہیں۔ ژی جن پنگ نے کہا ہے کہ ”اب ہمیں غیرمحفوظ انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کا کوئی مقامی سطح پر متبادل تلاش کرنے کا کام تیز کرنا ہو گا۔“

چینی فوج بڑے اسلامی ملک پہنچ گئی، کونسا ملک ہے اور جانے کا مقصد کیا ہے؟ تفصیلات جان کر آپ بھی خوش ہوجائیں گے
یاہو نیوز کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ ڈیویلپمنٹ پر ہونے والے ایک اجلاس میں حکام سے خطاب کرتے ہوئے ژی جن پنگ کا کہنا تھا کہ ”چین کو مقامی پیداوار کے کام میں تیزی لانی ہو گی کیونکہ اس وقت کنٹرول ایبل انفارمیشن ٹیکنالوجی سسٹم اور محفوظ انٹرنیٹ ہماری ناگزیر ضرورت بن چکا ہے۔ اگرچہ چین کی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی اور نیٹ ورک سکیورٹی میں بڑی کامیابیاں حاصل کر لی گئی ہیں تاہم اب بھی دنیا کے جدید ترین لیول سے اس کا موازنہ کریں تو اس میں کئی خامیاں موجود ہیں۔ ہمیں ان خامیوں کو تیزی سے دور کرنا ہو گا۔“رپورٹ کے مطابق چین کے سکیور اور کنٹرول ایبل انٹرنیٹ اور نیٹ ورک سسٹم سے کاروباری افراد اور چین کے تجارتی شراکت دار ممالک کو شدید تحفظات لاحق ہو گئے ہیں کیونکہ اس کے نتیجے میں ان کی اجارہ داری ختم ہو جائے گی۔