آئندہ انتخابات میں مقابلہ تحریک انصاف اور نواز لیگ میں ہو گا ، چھکا ہم ماریں گے،منظور وسان

آئندہ انتخابات میں مقابلہ تحریک انصاف اور نواز لیگ میں ہو گا ، چھکا ہم ماریں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) صوبائی وزیر سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں مقابلہ تحریک انصاف اور نواز لیگ میں ہو گا تاہم یہ دونوں جماعتیں لڑتی رہیں گی اور چھکا ہم ماریں گے ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنی پیشن گوئیوں کے حوالے سے مشہور ہونے والے پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ نواز شریف 2018ء تک وزیر اعظم رہیں گے یا پھر ففٹی ففٹی کے چانس ہیں ‘‘جبکہ شہباز شریف کی جگہ حمزہ شہباز لے سکتے ہیں ۔
انکا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہڑتال والے دن اتوار کو ویسے بھی اسلام آبا د بند رہتا ہے، عمران خان کے30اکتوبر کو دھرنے کے نتائج 31اکتوبر کو آئیں گے ۔

مزید :

صفحہ اول -