حب میں زائرین کی بس کو حادثہ ، 3افراد جاں بحق ، متعدد زخمی
حب (مانیٹرنگ ڈیسک) دریجی روڈپرشاہ نورانی جانیوالی زائرین کی بس الٹنے سے 3افراد جاں بحق ہو گئے ۔
ابتک نیوز کے مطابق حب میں دریجی روڈ پر بس کو حادثہ پیش آیا ، حادثے کے نتیجے میں تین زائرین جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے ۔
لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر بس کراچی سے شاہ نورانی جا رہی تھی جس میں بیس سے زائد زائرین سوار تھے تاہم واقعے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔زائرین عرس کیلئے جا رہے تھے ۔