پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 5 مریض جاں بحق ہوئے ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 5 مریض جاں بحق ہوئے ،وزیراعلیٰ عثمان ...
پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 5 مریض جاں بحق ہوئے ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاہے کہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11185 کورونا ٹیسٹ کئے گئے،صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 5 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ203 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب کاکہنا ہے کہ 100687 کورونا مریضوں میں سے 96561 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ،پنجاب میں 13 لاکھ 63 ہزار398 کورونا تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں ۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ کورونا سے بچنے کیلئے احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا،شہری عوامی مقامات پر ماسک پہننے اورسماجی فاصلے برقرار رکھنے کی پابندی پر عمل کریں،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ احتیاط نہ کی توکورونا جاتے جاتے پلٹ سکتا ہے،تعلیمی ادارو ،دفاتر اور ہجوم والے مقامات پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی ۔