اسرائیلی فوج نے عالمی سطح پر ممنوعہ فاسفورس بموں کا استعمال شروع کر دیا، فلسطینی وزارت خارجہ

اسرائیلی فوج نے عالمی سطح پر ممنوعہ فاسفورس بموں کا استعمال شروع کر دیا، ...
اسرائیلی فوج نے عالمی سطح پر ممنوعہ فاسفورس بموں کا استعمال شروع کر دیا، فلسطینی وزارت خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی پاکستان آن لائن) فلسطینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ پر بمباری میں ممنوعہ کیمیائی ہتھیاروں جن میں سفید فاسفورس بم شامل ہیں، کا استعمال شروع کر دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق فلسطینی وزارت خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اسرائیلی فوج فاسفورس کے راکٹ اور میزائل پھینک رہی ہے۔ اسرائیل طیاروں اور توپخانے سے غزہ پر اتنی شدت سے پے در پے حملے کر رہا ہے کہ ایمبولینس اور سول ڈیفنس کے اہلکار زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے سے قاصر ہیں، اسرائیل ہسپتال جانیوالی شاہراہوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ 

واضح رہے کہ نہتے شہریوں پر عالمی سطح پر ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے جس کا اسرائیل طویل عرصے سے مرتکب ہوتا چلا آ رہا ہے۔