ملک بھر میں 5نئے ریڈار اور 300 آٹو میٹک ویدر اسٹیشن نصب کرنے کا فیصلہ 

ملک بھر میں 5نئے ریڈار اور 300 آٹو میٹک ویدر اسٹیشن نصب کرنے کا فیصلہ 
ملک بھر میں 5نئے ریڈار اور 300 آٹو میٹک ویدر اسٹیشن نصب کرنے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )محکمہ موسمیات کی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے اہم فیصلہ کیا گیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں5نئے ریڈار اور 300آٹو میٹک ویدر سٹیشن نصب کیے جائیں گے،جس کیلئے فنڈنگ ورلڈ بنک دے گا ، ماڈرنائزیشن آف میٹرالوجیکل منصوبے کا ٹینڈرنگ پراسس تکمیل کے آخری مراحل میں ہے توقع ہے کہ اس منصوبے پر رواں ماہ کام شروع ہو جائے گا ۔

"جنگ " کے مطابق  ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات صاحبزاد خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ منصوبے پر 50ملین ڈالر زخرچ ہونگےاور منصوبہ3 سال میں مکمل ہو گا، 5نئے ریڈار لاہور، چراٹ، ڈی آئی خان، کوئٹہ اور گوادر میں لگائے جائیں گے ۔