الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق سپیکر قومی و پنجاب اسمبلی کے خطوط پر قانونی ونگ سے رائے طلب کرلی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق سپیکر قومی و پنجاب اسمبلی کے خطوط پر قانونی ونگ سے رائے طلب کرلی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق سپیکر قومی و پنجاب اسمبلی کے خطوط پر الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، سپیکر قومی و پنجاب اسمبلی کے خطوط الیکشن کمیشن ارکان کے حوالے کر دیئے گئے،الیکشن کمیشن نے اپنے قانونی ونگ سے خطوط پررائے طلب کرلی۔
الیکشن کمیشن کا لیگل ونگ آئندہ اجلاس میں خطوط پر اپنی رائے دے گا، اگلا اجلاس ایس سی او کانفرنس کے بعد ہوگا، لیگل ڈیپارٹمنٹ کی تجاویز کے بعد ممبر اپنا فیصلہ کریں گے۔