ہمت کارڈ ، پنجاب میں معذور افراد نے2روز میں کتنی رقم نکلوا لی ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
لاہور(نیوز ڈیسک )ہمت کارڈ ، پنجاب میں معذور افراد نے2روز میں کتنی رقم نکلوا لی ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ’’ہمت کارڈ پروگرام ‘‘ کے ذریعے معذور افراد نے گذشتہ 2 روز میں 10کروڑ 21لاکھ روپے کی رقوم نکلوائیں جبکہ صوبے بھر 10ہزار ہمت کارڈز مستحقین کو ڈلیور کر دیئے گئے۔
’’جنگ‘‘ کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے معذور افراد کو ادائیگیوں کے لیے ابتدائی طور پر 25کروڑ56لاکھ60لاکھ ادائیگیوں کے لیے ٹرانسفر کیے جاچکے ہیں معذور افرا نے 2 روز میں 9ہزار 784ٹرانزیکشنز کیں۔
ہمت کارڈز کی تقسیم کے حوالے سے پنجاب میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں ضلع چنیوٹ پہلے نمبر پر ہے جہاں 227مستحقین میں سے 125افراد کو بائیومیٹرک ویری فیکیشن کے بعد ہمت کارڈز ڈلیور کر دیئے گئے ہیں۔